ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو سے شروع ہوئی دہلی کے لئے ڈائریکٹ فلائٹ

منگلورو سے شروع ہوئی دہلی کے لئے ڈائریکٹ فلائٹ

Fri, 01 Jul 2022 22:47:50    S.O. News Service

منگلورو یکم / جولائی (ایس او نیوز)    منگلورو سے دہلی کے لئے براہ راست فلائٹ کے لئے بڑی مدت سے چل رہی ساحلی علاقہ کے مسافروں کی مانگ آج پوری ہوئی جب انڈیگو ہوائی کمپنی نے ایئر بس A320 کے ساتھ دہلی - منگلور - دہلی سروس شروع کی ۔ 

پہلے دن دہلی سے فلائٹ 6E 2164 کے ذریعے 77 مسافر منگلورو پہنچے جبکہ دہلی کے لئے واپسی کے وقت فلائٹ 6E 2165 میں 140 مسافروں نے سفر کیا -  بتایا گیا ہے کہ یہ فلائٹس اتوار ، پیر ، بدھ اور جمعہ کے دن اڑان بھریں گے ۔ 6E 2164 طیارہ دہلی سے صبح 7.40  بجے اڑان بھر کر 10.15 بجے منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترے گا۔ اور پھر 6E 2165 طیارہ دہلی کے لئے واپسی کا سفر صبح 10.45 بجے شروع کرے گا اور دوپہر 1:20 بجے دہلی پہنچے گا ۔ 

بتایا گیا ہے کہ مندرجہ دنوں میں انڈیگو کی طرف سے دہلی سے منگلورو کے لئے  پونے سے ہوتے ہوئے ایک ٹرانزٹ سروس بھی دستیاب ہے ، جس پر فلائٹ نمبر 6E 671/6E 6431 چلتی ہیں ۔


Share: